شادی ہالز میں مہمانوں کو کھانا ڈبوں میں فراہم کیا جائے

128

 کراچی :کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہےکہ شادی کی تقریبات میں مہمانوں کو کھانے کا باکسز فراہم کیے جائیں جب کہ ٹیبل سروس اور بوفے پر مکمل پابندی ہوگی۔ 

کمشنر کراچی  نےواضع اعلان کیا ہے کہ شادی ہالز میں کھانے کی  ٹیبل سروس اور بوفے کی اجازت نہیں ہے۔کھانا صرف باکسز کے ذریعے پیش کر نے کی اجازت ہے۔ انھوں نے ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ یقینی بنائیں کہ ایس او پیز پر پوری طرح عملدرآمد ہو۔ جو میرج ہالز عمل نہ کریں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے .