صدرنے ظفر اللہ جمالی کے انتقال کی جھوٹی خبرٹویٹ کردی!

84

اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خا ن جمالی کے انتقال کی جھوٹی خبر چلا دی ، وفاقی و صوبائی وزرا کی جانب سے بھی صدر کے ٹویٹ کے بعد بغیر تصدیق کے تعزیت کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ بعدازاں جب غلطی کا پتا چلا تو ڈاکٹر
عارف علوی نے فوراً اپنا ٹویٹ ہٹا دیا ، میر ظفر خان جمالی کے اہلخانہ سے بھی معذرت کرلی ۔صدر مملکت نے کہا ان کے بیٹے سے بات ہوئی ہے میر ظفراللہ جمالی ابھی حیات ہیں اللہ انہیں صحت دے اسد عمر، فواد چودھری، فردوس عاشق اعوان اور فیصل جاوید بھی دوڑ میں پیچھے نہ رہے سب نے تصدیق کے بغیر ہی تعزیتی ٹویٹس داغ دیے، موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فواد چودھری نے بھی اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا اہم عہدوں پر موجود وزرا کے تصدیق کے بنا بیانات لمحہ فکریہ بن گئے۔ کہا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر کیا گیا اپنا ٹویٹ ہٹادیا ہے، میر ظفراللہ خان جمالی کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں۔میر ظفراللہ جمالی کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ ظفراللہ جمالی کی طبعیت ناساز ہے اور وہ اسپتال میںوینٹی لیٹر پر ہیں، قوم ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرے۔