اثاثہ ریفرنس، آغاسراج درانی اور اہل خانہ پر فرد جرم عاید

60

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدنی سے زاید اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں احتساب عدالت نے ایک سال بعد آغا سراج اور ان کے اہل خانہ پر فرد جرم عاید کردی۔ عدالت نے آغا سراج درانی اہلیہ اور 3 بیٹیوں پر بھی فرد جرم عاید کی ، عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کو فرد جرم پڑھ کے سنائی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا، ریفرنس آغا سراج درانی کی
اہلیہ ، بیٹا اور 3 بیٹیوں سمیت دیگر 20 افراد کے خلاف دائر کیا گیا تھا، ملزمان پر الزام تھا کہ ڈیڑھ ارب سے زاید کے اثاثہ جات آمدن سے زاید ہیں۔علاوہ ازیںپیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف آمدن سے زاید اثاثے بنانے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل کی ملک سے باہر جانے کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فریقین کو 10 دسمبر کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔