کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کسٹمز نے ایف سی کے تعاون سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، سامان میں 76 ہزار کلو چھالیہ، 5 ہزار کلو کپڑا،
4200 کلو کمبل، 35 ہزار لیٹرز ڈیزل، 1356 عدد ٹائر شامل ہیں جن کی قیمت تقریباً 20 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔ گزشتہ روز لکپاس پر کسٹمز اور ایف سی نے مشترکہ طور پر مختلف گاڑیوں سے غیر ملکی سامان جن میں کپڑا، ٹائرز، کمبل، چھالیہ غیر ملکی ڈیزل بمعہ درجن بھر نان کسٹمز گاڑیوں کو قبضے میں
لیا، نان کسٹمز پیڈ کے علاوہ 4 عدد ہینو ٹرک جو سامان کی ترسیل میں استعمال ہو رہے تھے انہیں بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سوراب کسٹمز نے بھی ایک ٹینکر قبضے میں لیا اسمگلرز غیر ملکی سامان سے اندرون اسمگل کرنا چاہتے تھے۔