موٹرسائیکل چور گروپ کے 4 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار

52

حیدرآباد(اسٹا ف رپورٹر)موٹرسائیکل چور گروپ کے 4 کارندے مسروقہ موٹرسائیکلوں اور اسلحہ سمیت گرفتار۔ مارکیٹ پولیس نے دوران گشت میرا اسکول پرنس علی روڈ کے قریب سے موٹرسائیکل چورگروپ کے4کارندوںاذان ولد اظہر راجپوت اشتیاق ولد مشتاق عباسی،فیضان ولد لکھانو شورو اور نبیل ولد محمد جمیل قریشی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے الگ الگ
30 بور پسٹلز اور 6 عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمدکرکے مارکیٹ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے ۔انچارج CIA حیدرآباد ڈی ایس پی علی محمد مغل کی سربراہی میں ASI نیاز علی ڈاہری کی دیگر اسٹاف کے ساتھ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سخی پیر کے کرائم نمبر 06/2014 زیر دفعہ 392 تعزیرات پاکستان میں اشتہاری ملزم ہارون ولد رستم علی سولنگی کو گرفتار کرلیا۔مزید کاررروائی کرتے ہوئے ASI ناصر راجپوت و دیگر اسٹاف نے تھانہ راہوکی کے کرائم نمبر 19/2019 زیر دفعہ 395,215 تعزیرات پاکستان میں اشتہاری ملزم جان محمد عرف جانو ولد رحیم چانڈیو کو گرفتار کرلیا۔