نوابشاہ میں پولیس کی کارروائیاں،8 جرائم پیشہ گرفتار

70

نوابشاہ(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی شہیدبینظیرآباد کی ہدایات پر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں مسلسل جاری ہیں اسی سلسلہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 منشیات فروشوں اور 4 ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ،4626لیٹر شراب،1بندوق،1رائفل،2 رپیٹر اور کارتوس گولیاں برآمد کرلیے۔