بدین،سندھ ترقی پسند پارٹی کی پریس کلب تک احتجاجی ریلی

57

دین(نمائندہ جسارت ) بدین اللہ والے چوک سے سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے بدین پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکال کر وائس چیرمین شہید الطاف جسکانی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا ۔سندھ ترقی پسند پارٹی کے وائس چیئرمین شہید الطاف جسکانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے اللہ والے چوک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے کارکنوں نے کی بڑی تعداد
مین شرکت کی۔ ریلی میں شامل کارکنوں کی جانب سے شہید الطاف جسکانی کے قاتلوں کو تا حال گرفتارنہکرنے کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی جبکہ پریس کلب کے باہر بدین کے صدر شاہنواز سیال و د دیگر نے کہا کہ کافی روز گزر جانے کے باوجود بھی شہید الطاف جسکانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ انہوں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائی ورنہ دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔