سکھر،پولیس کا کچے کے علاقے میں مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک

59

سکھر( نمائندہ جسارت) پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، کلاشنکوف برآمد، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس معمول کے مطابق سی پیک کے قریب گشت میں مصروف عمل تھی کہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ کچھ ڈاکو واردات کی نیت سے کچے سے سی پیک کی طرف واردات کے ارادے سے جا رہیں ہیں ، اغوا کاروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں بدنام زمانہ، انعام یافتہ ڈاکو ہلاک، قبضے سے کلاشنکوف میگزین اور گولیاں برآمد 5 فرار ہوگئے، فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے بتایا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت مرتضیٰ عرف مرتو جتوئی کے نام سے ہوئی ہے، حکومت سندھ کی جانب سے ہلاک ڈاکو کی سر کی قیمت 5 لاکھ مقرر کی گئی تھی ، ڈاکو، قتل اقدام قتل ،پولیس مقابلوں ڈکیتی چوری سمیت متعدد سنگین جرائم اور وارداتوں میں ملوث پولیس کو انتہائی مطلوب تھا ،ہلاک ڈاکو کے کرمنل ریکارڈ کی تفصیلات دیگر اضلاع سے بھی معلوم کی جا رہی ہے۔