جیکب آباد ،15 پولیس اہلکار یرقان اور3 کورونا میں مبتلا

28

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد پولیس کے 15پولیس اہلکاروں کے یرقان میںمبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کی تصدیق پولیس ذرائع نے کی ہے جبکہ 3 پولیس اہلکاروں برکت علی ،یار محمد اور لیاقت علی کورونا میں مبتلا ہونے کی رپورٹ آئی ہے جس کے متاثر ہ پولیس اہلکاروں کو گھر وں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے ۔ پولیس اہلکاروں کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔