میہڑ، زرعی زمین پر قبضہ و بھتا طلب کرنے پر بیوپاریوں کا احتجاج

58

 

میہڑ (نمائندہ جسارت) زرعی زمین پر قبضے اور 25 لاکھ مہینہ بھتا مانگنے کیخلاف تاجر کا احتجاج، انصاف کی اپیل۔ زرعی ادویات کے تاجر آر کے ٹریڈرز کے مالک روشن کھوسو نے پریس کانفرنس اور احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ بااثر اور کرمنل افراد نے میری زمین پر قبضہ کرلیا ہے، مجھ سے قبضہ ختم کرنے کے لیے دھمکا کر زبردستی بھتا لے رہے ہیں، پورا سال میں خوفزدہ ہو کر دو لاکھ روپے دے چکا ہوں اور اب انہوں نے مجھ سے 25 لاکھ روپے بھتا مانگا ہے، نہ دینے پر اسکول میں پڑھنے والے بچے اغوا کرنے اور بچوں سمیت مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، ساتھ میری زمین آباد نہ کرنے کے لیے ہاریوں کو دھمکا رہے ہیں۔ میں نے ڈی ایس پی میہڑ اور پولیس کو بار بار اطلاع کی مگر ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم غلام مصطفی، غلام قادر کھوسو مجھ سمیت کئی تاجروں سے بھتے لے رہے ہیں۔ میہڑ میں کوئی تاجر محفوظ نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میہڑ میں بھتا خوروں کیخلاف اقدامات اٹھا کر تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ میں نے ملزمان کیخلاف کورٹ میں کیس درج کروایا ہے، جس کے بعد ملزمان مجھے دھمکیاں دی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کر کے ظالموں کیخلاف کارروائی کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے، انصاف نہ ملا تو خودسوزی کرلوں گا۔