دلدار علی چانڈیو تنظیم اساتذہ ضلع لاڑکانہ کے صدر منتخب

26

لاڑکانہ(پ ر)سال2020-21 کیلیے ارکان کی کثرت رائے سے دلدار علی چانڈیو ضلع لاڑکانہ کے صدر اور فیصل بشیر جتوئی سیکرٹری منتخب ہوگئے یارکان نے ووٹ کے ذریعے خادم حسین بھٹو کو نائب صدر،پروفیسر عبدالخالق شیخ کو جوائنٹ سیکرٹری،ذیشان عابد کو سیکرٹری نشرواشاعت،محمد اسحاق سندیلو کو سیکرٹری مالیات اور حفیظ الرحمن آرائیں منصوری کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا۔جبکہ دلدار علی چانڈیو اور فیصل بشیر جتوئی صوبائی انتظامیہ کے رکن ہونگے،بعدازاں ناظم انتخاب حفیظ الرحمن آرائیں نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔