لاڑکانہ ،اچانک آگ لگنے  سے3 خواتین جھلس گئیں

33

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) شکارپور ضلع کی تحصیل گڑھی یاسین کے گاؤں حاجی انگن جعفری میں جھونپڑی نما گھر میں اوپلے جلا کر چائے بنانے کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سالہ 5 سالا بچی پوپراں والدہ زہرہ اور موسیٰ صاحبہ خاتون جعفری جھلس کر زخمی ہو گئیں جنہیں اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں بچی کا جسم 90 فیصد جھلسنے کی تصدیق کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کیا گیا تاہم زخمی خواتین کو بھی طبی امداد دی گئی۔