جماعت اسلامی اوباڑو کے  تحت جلسہ سیرت النبیﷺ

46

سکھر( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی اوباڑو کے زیر اہتمام مدرسہ مدینتہ العلوم میں سیرت النبی کے موضوع پر جلسہ منعقد ہوا ،جلسے میں مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی سابق ایم این اے اسداللہ بھٹو ،عبدالحفیظ بجارانی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سندھ مولانا نصراللہ عزیز، تشکیل احمد صدیقی اور مفتی مولانا محمد یوسف مزاری سمیت دیگر علما کرام نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کو اللہ پاک نے تمام جہانوں کیلیے رحمت العالمین بنا کر بھیجا اسلام ہمیں انسانیت کا درس دیتا ہے آج انسان بہت ساری مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہم نے اللہ تعالیٰ کے احکامات اور پیارے نبیؐ کے احکامات پر عملدارمد کو چھوڑ دیا ہے۔