شکارپور،ملتان میں جلسے میں شرکت کیلیے پی پی کے قافلے روانہ

44

شکارپور (نمائندہ جسارت) ملتان جلسہ و یوم تاسیس میں ضلع صدر پی پی پی و ایم این اے میر عابد حسین بھیو، ٹکٹ ہولڈر کامران خان مہر اور ذوالفقار خان کماریو کی قیادت میں قافلے سکھر ملتان موٹر وے سے روانہ ہوگئے،میر عابد حسین بھیو، ٹکٹ ہولڈر کامران خان مہرنے کہاکہ پیپلز پارٹی اپنے آغاز سے اب تک پاکستان کی واحد عوامی نمائندہ پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی عوامی حقوق اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، چیئرمین بلاول زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا کی تشخیص کے باوجود جلسے میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور پی پی پی کی نمائندگی آصفہ بھٹو زرداری کریں گی۔