کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہماری  ٹیم 24 گھنٹے تیار ہے، ڈاکٹر نتھر مل

43

کھپرو (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے ٹیم بنائی ہے جو کورونا کے ٹیسٹ کرتی ہے۔ کھپرو میں ابھی تک ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، اگر آبھی جاتا ہے تو ہماری ٹیم 24 گھنٹے تیار ہے۔ ڈاکٹر کی تعداد 17 ہے، جو ماہر فزیشن سرجن ہے وہ اپنی ڈیوٹی پر موجود ہے۔ ایک سوال یہ بھی رکھا کہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جو تعلقہ سول اسپتال کھپرو کو بجٹ دیتی ہے کیا وہ پورا ہوجاتا ہے تو ایم ایس ڈاکٹر نتھر مل نے کہا کہ جی ہاں وہ پورا ہوجاتا ہے۔ اگر کوئی کمی رہتی ہے تو ہم ایک لیٹر بھیج دیتے ہیں تو حکومت تعاون کرتی ہے۔