ٹنڈوالٰہیار، منشیات فروش گرفتار ،قبضے سے 10 کلو بھنگ برآمد

52

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)سلطان آباد پولیس کی منشیات فر وشوں کے خلاف ایس ایس پی ٹنڈوالٰہیار کی ہدایت پر کارروائی کا سلسلہ جا ری سلطان آباد پولیس نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص ندیم ولد عبداللہ کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے دس کلو بھنگ بر آمد کر کے اس کے خلاف پی ایس تھانے پر مقدمہ درج کر کے جیل روانہ کر دیا جبکہ دوسری جانب سی آئی اے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے حمید فارم لنک روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے ہو ئے ایک شخص بلاول ولد ہارون ملکانی کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے ایک پستول اور کارتوس بر آمد کر کے اس کے خلاف تھانے پر مقد مہ درج کر کے جیل روانہ کر دیا۔