شہدادپور (نمائندہ جسارت) سندھ کے معروف نعت خواں سید آصف علی شاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق، ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا۔ شہدادپور کے علاقے مہاجر کالونی کے رہاشی اور سندھ کے معروف نعت خواں سیدآصف شاہ دوڑ شہر میں نعتیہ پروگرام کرکے واپس شہدادپور آرہے تھے کہ گپچانی کے قریب ان کی کار ٹریکٹرٹرالی سے ٹکرا گئی جس سے سید آصف علی شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ان کا ڈرائیور عدنان، ساتھی عبدالعزیز اور عمیر راجپوت شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر کراچی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد ان کی رہاشگاہ پر جمع ہونا شروع ہوگئی اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہوگئی۔ نماز جنازہ ھرداس پورہ چوک میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
شہدادپور، نعت خواں سید آصف علی شاہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
48