ٹنڈوالٰہیار (نمائندہ جسارت) محکمہ پبلک ہیلتھ ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے سال 2007ء میں ٹنڈوالہٰیار کی چار یونین کونسل میں واٹر سپلائی اسکیم کے تحت لائن ڈالی گئی، بعد ازاں میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے ایک ٹھیکیدار کی جانب سے واٹر سپلائی کے کنکشن بھی جاری کیے گئے لیکن چند یونین کونسل میں تاحال واٹر سپلائی کی لائن عوام کے لیے کار آمد ثابت نہیں ہوسکی۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر ایم این اے سمیت ایم پی ایز سے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر سپلائی کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ مذکورہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر وزیر بلدیات نے فوری ایکشن لیتے ہوئے پبلک ہیلتھ کے ایکسین سے مذکورہ اسکیم کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے پانی کی سپلائی کو فوری یقینی بنانے کے لیے ہدایت جاری کیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے سال 2007ء میں ٹنڈوالہٰیار کی چار یونین کونسل میں واٹر سپلائی اسکیم کے تحت لائن ڈالی گئی، جن میں اکرم کالونی، بھیل کالونی، ناگوری پلاٹ، منصور کالونی، شہباز کالونی، مجاہد کالونی، گئوشالہ، مدینہ کالونی سمیت دیگر کالونیاں شامل ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہٰیار کی جانب سے ایک ٹھیکیدار کی جانب سے واٹر سپلائی کے کنکشن کے لیے فٹنگ بھی کی جاچکی ہے، لیکن چند یونین کونسل میں تاحال واٹر سپلائی کی لائن عوام کے لیے کارآمد ثابت نہیں ہوسکی۔ مذکورہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور سندھ خانزادہ اتحاد کے جنرل سیکرٹری ارسلان خانزادہ کی جانب سے وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ کے سامنے پیش کیا جس پر صوبائی وزیر نے فوری طور پر پبلک ہیلتھ کے ایکسین کو فون کرکے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ واٹر سپلائی اسکیم کی رپورٹ پیش کریں اور فوری طور پر عوام کے لیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور پانی کی سپلائی کی بحالی کر کے رپورٹ پیش کریں۔
ٹنڈوالہٰیار، چندد یوسی میں واٹر سپلائی کی لائن کار آمد ثابت نہ ہوسکی
60