سی بی سی اے ملازمین کی 18 ماہ کی روکی ہوئی تنخواہیں جاری کی جائیں، گلفام قائمخانی

65

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدر آباد ریجن کے ورک چارج ملازمین گلفام قائمخانی، نعیم ایوب، سید منصور، محمد اختر ودیگر نے حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 18 ماہ کی روکی ہوئی تنخواہیں جاری کرتے ہوئے ملازمتوں پر پکا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ سال سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی حیدر آباد ریجن کے ورک چارج ملازمین کے طور پر کام کررہے ہیں جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اعلیٰ افسران نے بلا جواز تنخواہیں بند کرکے بے روزگار کردیا، جس کے باعث گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2011ء سے ملازمت کرنے والوں کو پکا نہیں کیا گیا، متعدد درخواستیں دے چکے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت ارباب اختیار سے اپیل کی کہ روکی گئی تنخواہیں فوری دلائی جائیں اور انصاف کیا جائے۔