عمرکوٹ، پی پی ش ب کی جانب سے پیپلز پارٹی کا 53واں یوم تاسیس کا پروگرام

63

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) پی پی ش ب کی جانب سے پیپلز پارٹی کا 53واں یوم تاسیس کا پروگرام شہید مرتضی ہائوس میں منعقد کیا گیا، جس میں رسمی کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں کامریڈ بھاگو مل میگھواڑ، ہاشم بھیل، تنومل، نندلال، جیرام اور دوسرے کارکنوں نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے، جس کے وارث فاطمہ بھٹو اور جونیئر ذوالفقار بھٹو ہیں، جلد بی بی فاطمہ بھٹو کی قیادت میں پاکستان میں عوامی راج کی نئی کرن ابھرے گی۔