حکومت اپنی ناکامی کورونا کے پیچھے چھپا رہی ہے، سردار جاگن خان

60

شکارپور (نمائندہ جسارت) حکومت اپنی ناکامی کورونا کے پیچھے چھپا رہی ہے، نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والا خان عوام سے نوالہ چھین رہا ہے، چیف سردار جاگن خان بھیو۔ چیف سردار جاگن خان بھیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے، علی قاسم گیلانی اور پی پی سمیت پی ڈی ایم کے کارکنان پر تشدد اور گرفتاریوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کورونا کے پیچھے چھپا رہی ہے، ملتان کا جلسہ ہوکر رہے گا، نوکریاں دینے کا وعدہ کرنے والا خان عوام سے ر وٹی کا نوالہ چھین رہا ہے۔ پی آئی اے اور اسٹیل ملز ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت پی ڈی ایم کے جلسوں سے خوفزدہ ہے، عوام کو ریلیف دینے کے بجائے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل رہا ہے او اب کورونا کی آڑ میں اپنی ناکامی چھپا رہی ہے۔ حکومت کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے، عوام کی تکلیف اور برداشت نہیں کرسکتے۔