سکھر، ملٹری روڈ پر قائم گرڈ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد علاقوں کی بجلی معطل

69

سکھر (نمائندہ جسارت) ملٹری روڈ پر قائم گرڈ اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی، آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ سمیت دیگر امدادی ادارے پہنچ گئے۔ گرڈ اسٹیشن میں لگی آگ کے شعلے خاصی دور تک دیکھے جارہے تھے۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ سٹی گرڈ اسٹیشن پہنچ گیا۔ آگ سے کسی بھی جانی نقصان سے بچاؤ کے لیے پولیس نے گرڈ اسٹیشن میں آمدو رفت کا سلسلہ بند کردیا۔