نوابشاہ، منتھلی نہ ملنے پر راشی افسران غریبوں کے بجلی کنکشن کاٹنے لگے

37

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) منتھلی نہ ملنے پر راشی افسران غریبوں کے بجلی کنکشن کاٹنے لگے، علاقے میں ہلچل مچ گئی، شدید کشیدگی، کئی مقامات پر ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ نوابشاہ میں حیسکو کے افسران نے بجلی کے کنڈے اور دیگر غیر قانونی ذرائع سے بجلی استعمال کرنے والوں کیخلاف آپریشن شروع کیا تو عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ حیسکو سب ڈویژن نوابشاہ 1 نے نادہندہ صارفین کیخلاف بازیابی مہم شروع کی لیکن علاقے کے عوام کا کہنا ہے کہ بھتا نہ دینے پر صارفین کو تنگ کرنا نوید شیخ کا وتیرہ بن گیا ہے۔