ڈائریکٹر اطلاعات حیدر آباد زاہد مصطفی میمن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، غلام یاسین

34

سہون (نمائندہ جسارت) ڈائریکٹر اطلاعات حیدر آباد ریجن زاہد مصطفی میمن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار سہون کے سینئر صحافی غلام یاسین انصاری نے ڈائریکٹر اطلاعات حیدر آباد ریجن مرحوم زاہد مصطفی کی اچانک وفات پر ان کی پیشہ وارانہ خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہی۔