بنیادی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج کا دورہ

50

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجبار رحمانی سے گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج سکھر میں پی آئی ایم ایس ڈی کے ایڈمنسٹریٹر محمد تابش خان نے سکھر کے نامور ادارے پی آئی ایم ایس ڈی کے دورے کی دعوت دی، جسے قبول کرتے ہوئے عبدالجبار رحمانی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ شالیمار کے علاقے میں واقعہ علمی ادارے کے معائنے کے لیے پہنچے، جہاں ان کا اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ ڈائریکٹر محمد اقبال خان نے خیر مقدم کرتے ہوئے پی آئی ایم ایس ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جس میں آئی ٹی سمیت عالمی سطح پر مقبول سبجیکٹ آن لائن کلاسز، ٹیچر ٹریننگ اور تعلیم وتربیت کے دوران بہترین مشاہیرہ پر روزگار کے مواقع کے حصول میں مددگار بننے کے لیے کونسلنگ فراہم کی جاتی ہے۔ اس موقع پر بنیادی حقوق کمیشن پاکستان کے چیئرمین عبدالجبار رحمانی نے کہا ہے کہ مجھے ایک بین الاقوامی تعلیمی شخصیت ڈاکٹر محمد اقبال خان کی علمی خدمات سے متعارف ہونے کا موقع ملا۔ علاوہ ازیں عبدالجبار رحمانی کے اعزاز میں پی آر ایم ایس ڈی کی جانب سے عصرانہ دیا گیا۔ اس موقع پر آغا محمد تابش خان، غیاث الدین، احسان رحمانی، ادارے کے سربراہ ڈاکٹر محمد اقبال خان اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ عبدالجبار رحمانی نے پی آئی ایم ایس ڈی کے طلبہ سمیت اساتذہ اور ایڈمنسٹریٹر و ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔