یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے دفتر میں جراثیم کش اسپرے

34

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کی ہدایات پر سماجی تنظیم یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات کے دفتر میں ڈس انفیکشن اسپرے کیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل سابق ڈویژنل ڈائریکٹر اطلاعات مرحوم زاہد مصطفی میمن کی کورونا کے باعث وفات اور دیگر ملازمین کے وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے سماجی تنظیم کی جانب سے شہباز بلڈنگ بلاک ای میں واقع حیدر آباد کے محکمہ اطلاعات کے دفتر کو مکمل ڈس انفیکشن کیا گیا۔ اس موقع پر یوتھ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی چیئرمین سید فہیم الدین اور دیگر سماجی رضاکار بھی موجود تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد شیخ نے سماجی تنظیم کی جانب سے ان کے محکمے کے دفتر کو ڈس انفیکٹ کرنے پر تنظیم کے سربراہ سید فہیم الدین اور ڈپٹی کمشنر حیدر آباد فواد غفار سومرو کا شکریہ ادا کیا۔