جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا حیدر آباد میں اجتماع ارکان کا انعقاد

70
حیدر آباد،جماعت اسلامی حیدر آباد کی ضلعی ناظمہ رخسانہ کوثرقباء مسجد ہیر آباد میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہی ہیں

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کی ناظمہ رخسانہ کوثر کی سربراہی میں قبا ء مسجد ہیرآباد میں اجتماع ارکان منعقدہوا۔ جس میں شہر اور قاسم آباد زون کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نائب ضلع ناہید انیس نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق بریفنگ دی۔سائرہ خلیق نے شہر زون، لطیف آباد اور سائٹ زون سے فرزانہ راشد،خیرالنساء،شاہینہ عزیز، حنا جمیل، سیما ادریس، فوزیہ اشرف اور شہناز رفیق سے رکنیت کا حلف لیاہے۔ جبکہ ارکان جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدر آباد کوکوونا کی صورتحال میں بہترین کار کردگی پر صدر الخدمت فائونڈیشن پاکستان عبدالشکور کی جانب سے دی جانے والی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔تقریب کے اختتام پر توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور سود کے خلاف قرار داد بھی پاس کروائی گئی۔