پی پی خانزادہ برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی،ناصر حسین شاہ

62

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) سندھ خانزادہ اتحاد کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ کے اعزاز میں کراؤن ہال حیدرآباد میں استقبالیہ دیا گیا۔ استقبالیہ میں چیئرمین آفتاب خانزادہ ،کلیم خانزادہ ،ارسلان خانزادہ،فیصل خانزادہ، طاہر خانزادہ ،حیدرآباد کے صدر عمران خانزادہ، رضوان خانزادہ، ظفر خانزادہ اور یاسر خانزادہ بھی موجود تھے
۔اس موقع پر وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر حسین شاہ نے خانزادہ برادری کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ جو محبت آج ملی ہے وہ میں ہمیشہ یاد رکھوں گااور انشااللہ ہماری پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہمیشہ خانزادہ برادری کے ساتھ ہرقدم پرساتھ کھڑی رہے گی، صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات نے اس موقع پر ٹنڈوالہیار اور حیدرآباد کی خانزادہ برادری کے مسائل سنے اور موقع پر ہی انکو حل کرایا ۔بعدازاں سندھ خانزادہ اتحاد کے چیئرمین آفتاب خانزادہ نے استقبالیہ سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وززیر ناصر حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خانزادہ برادری ہمیشہ سچ اور حق پر یقین رکھتی ہے اور یہ عمل مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔
ناصر شاہ