نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فنی تعلیم دینے کی ضرورت ہے،صابر قائمخانی

73

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں نے بہتر مواقع نہ ملنے کے باوجود زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ہمیں بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے بہتری کی کوششیں کرتے رہنا چاہیے۔ حیدرآباد میں اعلی تعلیم کیلیے یونیورسٹی کی ضرورت محسوس کی نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ فنی تعلیم
دینے کی ضرورت ہے وہ محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیر کے تعاون اور ینگ سوشل ریفارمرز کے زیر اہتمام انڈس ہوٹل میں منعقدہ آن پاکستان کی 12 ویں کانفرنس کے آخری سیشن سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ قبل ازیں رکن سندھ اسمبلی عبدالجبار خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی ابراہیم ارباب نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ،کانفرنس سے حیدرآباد کی چیئرپرسن ایڈووکیٹ رافع بنگش نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر ہماری بہت بری تصویر پیش کی جاتی ہے لوگوں کو رویہ تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے جبکہ فرانس میں مسلمان خواتین کے حجاب کو نوچ کر اتارا جاتا ہے جس کے خلاف این جی اوز آواز نہیں اٹھاتیں۔ پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو مکمل تحفظ حاصل ہے ،ایڈووکیٹ ایم پرکاش نے کہا کہ 1947 میں اقلیتوں نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا پاکستانی یوتھ کو آگے جانا ہے تنظیم کے سیکریٹری جنرل شیخ سعود ہارون نے کہا کہ دو نوجوانوں سے شروع ہونے والی تنظیم آج دنیا کے17ممالک میں اپنی پہچان رکھتی ہے تنظیم میں 90,فیصد نوجوان شامل ہیں