وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لاہور میں جدید بس ٹرمینل بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عالمی معیار کا بس ٹرمینل بنانے کی منظوری دے دی۔ نیا بس ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصل آباد اور ملتان میں بھی نئے بس ٹرمینل بنائیں گے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کو 10 دسمبر تک بس ٹرمینل کا ڈیزائن پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں گرین الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے ضروری امور جلد نمٹائے جائیں۔ الیکٹرک بسوں سے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ میں کمی ہوگی۔