اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو جلسوں سے روکنے کیلئے گرفتاریاں نہیں کرنی تو پھر اپوزیشن کو آزاد چھوڑ دیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسوں پر بھی مشاورت ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بعض وزراء نے ملتان جلسے میں پنجاب حکومت کی خامیوں کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ رکاوٹیں ڈالنے اور پکڑ دھکڑ کی ضرورت نہیں تھی۔
کابینہ ارکان نے کہا کہ گرفتاریاں کرنی تھیں تو مصلحت کی ضرورت نہیں تھی اور اگر گرفتاریاں نہیں کرنی تو پھر اپوزیشن کو آزاد چھوڑ دیا جائے۔
خیال رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے پکڑ دھکڑ، رکاوٹیں لگانے، گرفتاریاں کرنے کے باوجود پی ڈی ایم نے گزشتہ روز ملتان میں جلسہ کیا۔