سعودی کا اسرائیل کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت

155

سعودی عرب نے اسرائیل کو یو اے ای کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی.

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کو دبئی کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی جس کے بعد اسرائیل سے دبئی کے لیے پہلی پرواز آج صبح روانہ ہوگی.

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای سے پہلی پرواز آج اسرائیل کیلئے اُڑان بھرے گی

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو 4 دن کے لیے سعودی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ دیگرممالک کے لیے اسرائیل کو سعودی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان ویزہ فری سفری سہولت کا معاہدہ

اسرائیلی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے خبرکی تصدیق نہیں کی.

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب سے اس معاملے میں مصالت کرنے میں کامیاب رہے.

واضح رہے کہ رواں سال 13 اگست کو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کے لیے معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد ترک اور ایران نے عرب ممالک کے معاہدے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔