کورونا وائرس: ترک صدر کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان

138

ترکی نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے بعد سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن لگانے کا اعلان کردیا۔

ترک صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں ہفتہ وار چھٹی پر مکمل جب کہ باقی دنوں میں رات کو لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

رجب طیب اردوان کے مطابق ملک میں جمعہ کی رات 9 بجے سے پیر کی صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن ہوگا۔ جب کہ ہفتے کے باقی دنوں میں رات 9 سے صبح 5 بجے تک لاک ڈاؤن ہوگا۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ رسد اور پیداوار سے متعلق شعبے ان اقدامات سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے 6 لاکھ 38 ہزار 847 افراد متاثر ہوئے۔ جب کہ 13 ہزار 746 مریض انتقال کرگئے۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 4 ہزار 727 ہے۔ 5 ہزار 190 مریض تشویش ناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

ترکی میں اموات کی شرح 2.2 فیصد ہے جب کہ صحت یابی کی شرح 63 عشاریہ 4 فیصد ہے۔