اوپیک پلس میں اختلافات برقراراجلاس 3 دسمبر تک ملتوی

56

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک اور اس کے روس کی زیر قیادت حلیف ممالک نے 2021ء کے لیے پیداواری پالیسی کے سلسلے میں بات چیت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مرکزی فریقوں کے درمیان تیل کے حجم کے حوالے سے اختلافات تاحال اپنی جگہ پر موجود ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے باعث تیل کی کم ترین طلب کے دوران پیداوار کے حوالے سے اتفاق رائے نہیں ہو پا رہا۔