فرانسیسی حکومت متنازع سیکورٹی بل پر نظر ثانی کے لیے تیار

33

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں متنازع سیکورٹی بل کے خلاف سخت عوام ردعمل کے بعد حکومت نے اس پر نظر ثانی کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکمراں جماعت کے صدر کرسٹوف کیسٹینر نے اپنے بیان میں یقین دہانی کرائی کہ بل کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔ قبل ازیں پیرس میں پولیس اہل کاروں نے ایک سیاہ فام شہری کے گھرمیں گھس کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس کی وڈیووائر ل ہونے کے بعد ہفتے کے روز پُرتشدد احتجاج شروع ہوا تھا۔ واضح رہے کہ متنازع بل میں کسی بھی پولیس اہل کی وڈیو بنانے اور تصویر لینے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پیرس پولیس نے اس سے پہلے بھی دارالحکومت میں تارکین وطن کا ایک کیمپ اجاڑ کر ان سے بہیمانہ سلوک کیا تھا اور اس دوران اہل کاروں نے وڈیو بناکر بے بس مہاجرین کا مذاق بھی اڑایا تھا۔