پولیس بااثر افراد کیخلاف مقدمہ درج نہیں کررہی، اعجاز چانڈیو

62

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ کے قریب گاؤں غلام قادر چانڈیو کا رہائشی اعجاز احمد چانڈیو، ایاز حسین چانڈیو، عرفان علی چانڈیو، ندیم علی چانڈیو کی قیادت میں احتجاج مظاہرین کی جانب سے آئی جی سندھ ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزم فہیم چانڈیو، رضا چانڈیو اور دیگر نے ہمارے گھر پر ناپاک ارداے کے تحت حملہ کیا، جس کے بعد حدود کی پولیس اسٹیشن بھنڈ ماڑی میں این سی درج کرائی مگر ملزم طاقتور ہونے کے باعث ہمارا کیس نہیں لیا گیا اور ہمارے اوپر غلط ایف آئی آر درج کی گئی، جو ناانصافی ہے جبکہ ہم سیشن کورٹ دادو میں پٹیشن درج کرائی ہے، جس کا آرڈر 2020/ 11/ 4 پر کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی اور پی ایس بہنڈ ماڑی پر ایف آئی آر درج کی گئی اس باوجود ملزمان سے پولیس پیسے لے کر سپوٹ کررہی ہے، کیس سے ہاتھ اٹھانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، نوٹس لے کر تحفظ فراہم کیا جائے۔