ٹھٹھہ،اوطاق سے نوجوان دھنی بخش ملاح کی لاش برآمد

62

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ ضلع کے اہم تجارتی شہر غلام اللہ سے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے نوجوان دھنی بخش ملاح کی نعش ان کی اوطاق سے ملی ہے ورثا نے نوجوان کی اچانک ہلاکت کو قتل ظاہر کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل مذکورہ اوطاق سے ان کے بھائی مشہورر ملھ پھلوان علی بخش ملاح کی نعش ملی تھی جس کا معاملا حل نہیں ہوا ہے اچانک دوسرے بھائی کی نعش ملنے پر علاقے میں خوف ہراس پایا جاتا ہے۔ نوجوان کی نعش سول اسپتال مکلی سے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورٹا کے حوالے کردی گئی۔ ادھر غلام اللہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔