ٹنڈومحمد خان ،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،12 گرفتار

80

ٹنڈومحمدخان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی عابد بلو چ کے احکامات ، پولیس کا سماجی برائیوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، 12 جرائم پیشہ ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، مین پوریاں ، دیسی شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد بلوچ کی جانب سے پولیس کو منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں تیز کیے جانے کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن سٹی ٹنڈومحمدخان کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ 6 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے پاندی واہ ، سیم نالا گاؤں بچل لنجوانی ، درگاہ شیخ فرید ، نئی گونی ، آبڑی شاخ اور نزد ریلوے اسٹیشن درگاہ سباگو فقیر پر مختلف کاروائیاں کرتے ہوئے 6 منشیا ت فروشوں جھانگیر اعوان ، طالب لنجوانی ، علی شیر لنجوانی ، دلبر لنجوانی ، نیاز نوناری ، ممتاز پنہور کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 4200 مین پوریاں ، پلاسٹک کے کٹوں سمیت 50 لیٹر تیارشدہ دیسی شراب اور 40 لیٹر غیر تیارشد دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ پولیس اسٹیشن آبادگار کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف دو الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران گشت درگاہ لال محمودانی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے دو جرائم پیشہ ملزمان نذر ماچھی اور مگن کولہی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بنا لائسنس مع دو گولیاں اور 10 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے پولیس اسٹیشن آبادگار میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ پولیس اسٹیشن ٹنڈو غلام حیدر کے ایس ایچ او نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے رند موری سے ایک شراب فروش والجی کولہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 25 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس اسٹیشن مویا کے ایس ایچ او نے اسٹاف کے ہمراہ شراب فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے امام واہ سے ایک شراب فروش ملزم کرشن کو لہی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے پولیس اسٹیشن مویا میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔