کندھکوٹ،مہراور سبزوئی برادری میں جھگڑا ،3 ڈاکو اورایک راہگیر ہلاک

62

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت )کندھ کوٹ کے قریب غوث پور کے کچے کے علاقے درانی مہر تھانے کی حدود میں مہر اور سبزوئی برادری میں جھگڑا انعام یافتہ تین ڈاکو اور ایک راہگیر ہلاک۔ درانی مہر تھانے کے قریب مہر اور سبزوئی برادری میں جھگڑا ہوا جس میں دو ڈاکو دس دس لاکھ انعام یافتہ ڈاڈو سبزوئی اس کا ساتھی پنھل سبزوئی سمیت ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر الاہو عرف شہمیر مہرجو اسی گاؤں کا بتایا جارہا ہے وہ بھی مارا گیا ہے۔ ایس ایس پی کشمور نے میڈیا کو بتایا کہ مارے گئے انعام یافتہ ڈاکو ضلع بھر میں اغوا برائے تاوان،قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔