سکھر (نمائندہ جسارت) پنو عاقل کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی لوٹ مار، سلطان پور کے رہائشی خورشید اور زاہد سے نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار، متاثرہ افراد کی جانب سے ملوث ملزمان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔ پنو عاقل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر سلطانپور کے رہائشی خورشید اور زاہد کو روک کر نقدی رقم و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ متاثرہ افراد نے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ افراد خریداری کرکے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں انہیں لوٹ لیا گیا۔ سکھر سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق۔ اتوار کے روز کراچی سے سکھر اور سکھر سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس آرائیں روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب سگنل کے قریب پہنچی تو 14 سالہ نوجوان رفیق چنا ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس نے پہنچ کر ایدھی سینٹر سکھر کو اطلاع دی، ایدھی کی جانب سے ضروری کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ ایدھی سینٹر سکھر کے مطابق نوجوان کندھکوٹ کا رہائشی تھا۔