میرپورخاص،بجلی کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری

56

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کے نائب صدر عدنان خرم میئو ایڈووکیٹ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میرپور خاص میں بجلی کی غیر اعلانیہ 10 سے 12 گھنٹہ کی طویل لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہے، سردی کے موسم میں لائٹ کا استعمال 60 فیصد کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی آنے کے بجائے روبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے عوام اپنے روزمرہ کے کاموں میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہیں ۔ دوسری طرف کاروباری حلقہ بھی شدید متاثر ہورہا ہے، متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیتے ہوئے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کروائیں اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی کم کروائیں بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔