جیکب آباد،برطرف بلدیہ  کے معذور ملازم کو احتجاج

55

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میںبرطرف بلدیہ کے معذور ملازم کا احتجاج ،بحال کرنے کا مطالبہ۔ جیکب آباد بلدیہ کے برطرف معذور ملازم دیدار علی بروہی نے ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سابق بلدیہ چیئرمین عباس جکھرانی نے نوکری سے برطرف کرکے میرے ساتھ ظلم کیا ہے غریب ہوں نوکری سے برطرفی کی وجہ سے گھر میں بچے فاقوں پر آگئے ہیں نوکری پر بحال کیا جائے بصورت دیگر خودسوزی کرنے پر مجبور ہو جائوں گا۔