جرائم کی واردادتوں میں اضافہ ہورہا ہے،  لوٹ مار روز کا معمول بن چکا، قلم کار اکیڈمی

60

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) قلم کار اکیڈمی کے رہنما افسانہ نگار خلیل جبار، حاجی ایس حمید شاہ، فیضان قریشی و دیگر نے پاکستان چوک، پنجرہ پول، چوہان کانٹا، آفندی ٹائن، تالاب نمبر 3، اسلام آباد، گجراتی پاڑہ ودیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقوں میں جرائم کی واردادتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، لوٹ مار روز کا معمول بن چکا ہے، پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی حیدر آباد سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔