بدین میں کوروناکیخلاف جوابی منصوبے شروع کیے جارہے ہیں

57

بدین(نمائندہ جسارت) وبائی مرض کورونا پیچیدگی اور صحت کی ضروریات کو نظر میں رکھتے ہوئے سندھ حکومت اور انٹر نیشنل این جی اوز ایکٹیڈ کے تعاون سے بدین سمیت سندھ کے 4 اضلاع میں چلنے والے پروجیکٹ کے پیش نظر دربار ہال میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون غلام عباس میمن، ڈی ایچ او بدین ڈاکٹر لیاقت قنبرانی، ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ماجد سومرو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالغفار کھوسو اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سیمینار کو بریفنگ دیتے ہوئے ایریا کوآرڈینیٹر ابرار خان اور پروجیکٹ منیجر لطف اللہ نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد حکومت کے ساتھ مل کر کورونا کے باعث خطرے میں گھرے معاشرے کو کورونا کے خلاف جوابی منصوبے اور ان کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدام ہے جیساکہ صحت، پانی، صفائی ستھرائی کے علاوہ کورونا کے لیے کام کرنے والے اسپتالوں کو مکمل سپورٹ کرنا، صحت کے اصولوں اور ضروریات کو پورا کرنا ہے۔ یہ پروجیکٹ 18 ماہ کا ہے جو سندھ کے 4 اضلاع بدین، سکھر، شکار پور اور میرپورخاص سمیت پاکستان کے 24 اضلاع میں چل رہا ہے جس کا مقصد وسائل کو متحرک کرنا ہے ۔ انہوں کہا کہ پروجیکٹ میں محمکہ ریونیو کا تعاون انتہائی اہم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایکٹیڈ 10 برسوں میں بدین میں 22 پروجیکٹ پر کام کیا ہے جس میں سے 17 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 5 پروجیکٹ چل رہے ہیں۔