پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 400 واں ٹیسٹ اپنے نام کرلیا

193

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں 56 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔و

 تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم  346 رنز کے جواب 289 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈیرن براوو 116 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری جب کریگ بریتھ ویٹ 6 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ دوسری وکٹ کیلئے ڈیرن براوو اور جونسن کے درمیان 60 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی جس کے بعد جونسن 47 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد مارلن سیموئلز دوسری اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جرمین بلیک وڈ نے 15 ،روسٹن چیس نے 35 ،شین ڈوورچ 0،بشو 3،کمنز 1 اورگیبریل 1 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر  40 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس سے قبل پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، محمد نواز اور یاسر شاہ نے 2،2 اور وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے پاکستانن نے پہلی اننگز 579 رنز بناکر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 357 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی

اظہرعلی کو ٹرپل سینچری اسکور کرنے پر مین آف دا میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے پاکستان ایشیا کی پہلی ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔