پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 21 اکتوبر سے شروع ہوگا

141

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ٗپاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے میچ میں 56 رنز سے شکست دی تھی۔

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 15رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق یونس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ٗ اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق، اظہر علی، سمیع اسلم، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، عمران خان سینئر اور راحت علی شامل ہیں۔ یونس خان کو ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔