ترکی میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ،انقرہ میں عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

193

ترکی نے دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے باعث دار الحکومت انقرہ میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور سیاسی جلوسوں پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک حکام نے دہشت گردانہ حملوں کے خطرے کے باعث ملکی دار الحکومت انقرہ میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، ریلیوں اور سیاسی جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ انقرہ کی مقامی حکومت نے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف حکومتی فوجی آپریشن کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا ہے۔ انقرہ شہر کی انتظامیہ کے مطابق خفیہ اطلاعلات کی روشنی میں اس پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق رواں مہینے کے دوران کرد عسکریت پسندوں کے ایک کار بم حملے کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا تھا۔ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جہادی اور کرد عسکریت پسند گزشتہ ایک برس کے دوران انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔