مصباح الحق نے بیرون ملک زیادہ فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا

149

قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بیرون ملک زیادہ فتوحات کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

42سالہ ٹیسٹ قائد نے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں اپنے 47ویں ٹیسٹ میں 23ویں کامیابی حاصل کرکے سابق جنوبی افریقی کپتان گریم اسمتھ اور سابق ویسٹ انڈیز کپتان کلائیوڈ کا گھر سے باہر 23،23فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیا۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ اور سٹیووا نے گھر سے باہر 19،19کامیابیاں حاصل کررکھی ہیں۔