چینی ویب سائٹ ویبو نے ٹوئٹرکو پیچھے چھوڑ دیا 

226

چین کے سماجی میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ سنا ویبو گذشتہ روز لین دین کے دوران پہلی مرتبہ مارکیٹ کیپٹلائیزیشن میں امریکی ویب سائٹ ٹوئٹر سے آگے نکل گئی ،

نصدق کی فہرست میں شامل سنا ویبو کی مارکیٹ ویلیو گذشتہ روز لین دین کے دوران ایک موقع پر تقریباً 11.32بلین امریکی ڈالر ہو گئی جبکہ ٹوئٹر جو کہ نیویارک سٹاک ایکس چینج کی فہرست میں شامل ہے کسی وقت 11.22 بلین امریکی ڈالر تک رہا ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ چینی مائیکرو بلاک سروس نے مارکیٹ کیپ نے امریکی ہم منصب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ، سنا ویبو کے حصص کی شرح 52.91امریکی ڈالر فی حصص پر بند ہوئی جبکہ ٹوئٹر کے حصص کی شرح 16.73امریکی ڈالر رہی جبکہ آخرالذکر مارکیٹ کی بندش پر موخرالذکر سے قریباً 600ملین امریکی ڈالر پیچھے رہا –

 رواں سال کی دوسری سہ ماہی کیلئے مالیاتی رپورٹس کے مطابق کے ٹوئٹر دوسری سہ ماہی میں تقریباً 602ملین امریکی ڈالر رہا جو کہ سنا ویبو سے چوتھائی سے زیادہ ہے تا ہم سنا ویبو نے آمدن اور استعمال کی پیداوار میں مضبوط پیداواری رفتار دکھائی ، دوسری سہ ماہی کے آخر تک ٹوئٹر 313ملین ماہانہ عملی استعمال کنندگان تھے جو صرف تین فیصد سالانہ کا اضافہ ہے جبکہ سنا ویبو نے 282ملین ماہانہ عملی استعمال کنندگان کی تعداد حاصل کی جو کہ 2015ء کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں 33فیصد زیادہ ہے ۔توقع ہے کہ سنا ویبو کے حصص کی شرح 2017ء کے وسط میں 70ڈالر تک پہنچ جائے گی ، ایسا مضبوط استعمال کرنیوالوں اور آمدن میں اضافے کی وجہ سے ہو گا ۔ یہ بات بین الاقوامی انویسٹمنٹ بنک جے پی مورگن کے ایک اندازے میں بتائی گئی ہے ۔