اسد شفیق کے 3000 ٹیسٹ رنز مکمل

135

قومی ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3000رنز مکمل کرلیے۔

اسد شفیق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن روسٹن چیز کی گیند پر اپنا 57واں رن مکمل کرکے اپنے 3000ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے،وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 18ویں پاکستانی بلے باز ہیں ۔اسد شفیق نے اب تک 47ٹیسٹ میچز میں 43.53کی اوسط سے 3004رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 9سنچریاں اور 17نصف سنچریاں شامل ہیں۔